نوازشریف کو گرفتاری سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نوازشریف کو گرفتاری سے بچانے کیلئے قانونی ٹیم نے حکمت عملی بنالی۔

ذرائع کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی جائے گی، وکلا کی جانب سے درخواستیں آئندہ 48 گھنٹے میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کی درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا، مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائیگا۔