اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔
جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلے کے نکات سامنے آ گئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی۔ فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں، جیل ٹرائل سکیورٹی کے مد نظر چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔
عدالت نے کہا کہ بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بدنیتی نظر نہیں آئی، چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی پر متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
سائفرکیس ،جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی گئی


















