لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی7 بینکنگ عدالتوں سے دوسرے اضلاع کا بوجھ کم کرنے کےلئے 5 اضلاع میں بینکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بینکنگ عدالتوں کی جگہ تلاش کرنا شروع کردی، اگلے ہفتے سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں عدالتیں کام شروع کر دیں گی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا گیا کہ لاہور میں جی پی او کے سامنے 7 بینکنگ عدالتیں ہیں جن میں دیگر 5 اضلاع کے بینکوں کی طرف سے کیس دائر کرنے کےلئے شہریوں کو لاہور آنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے لاہور کی عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کےلئے 5 اضلاع میں عدالتیں قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا،عدالتیں قائم ہونے سے دیگر پانچ اضلاع کے کیس اپنے اضلاع ہی میں دائر ہونگے تاکہ دونوں پارٹیاں پریشانی سے بچ سکیں۔
پنجاب کے 5 اضلاع میں بینکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ،جگہ کی تلاش شروع


















