لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے میڈیکل کالج سے ملحقہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ صحت سسٹم کو اَپ گریڈ کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ میڈیکل کالج میں میموگرافی اور ریڈیالوجی سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال اورمیڈیکل کالج میں شٹل سروس کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔شٹل سروس دونوں ہسپتالوں کے درمیان ہر گھنٹے بعد فری چلائی جائےگی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ میڈیکل کالج ہسپتال میں چلڈرن وارڈ بنایا جا رہا ہے جہاں چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیبارٹری کی بھی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔پنجاب کے شہریوں کو صحت کی جدید سہولیات دینا اوّلین ترجیحات ہیں۔
پنجاب کے شہریوں کو جدید ترین طبی سہولیات دینا اوّلین ترجیحات ہیں :ڈاکٹر جاوید اکرم

















