پشاور(بیورورپورٹ) سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے کہاہے عرب سرزمین پر اسرائیل ناسور بن چکا،امریکہ و یورپ نے بھیڑیوں کی شکل اختیار کرلی،غزہ کے لوگ 75 سالوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ناسور اسرائیل کے خاتمے کیلئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کردیں،اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی شاید امریکہ نے ایک سال میں افغانستان پر نہیں کی۔
سربراہ جے یوآئی نے کہااسرائیل مسلسل انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، شہری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے، جنگ کے عالمی اصولوں کو پاو¿ں تلے رونددیا گیا،عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں، امریکہ و یورپ نے بھی بھیڑیوں کی شکل اختیار کرلی۔
اسرائیل ناسور،امریکہ و یورپ نے بھیڑیوں کی شکل اختیار کرلی،فضل الرحمن


















