قائمہ کمیٹی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی۔

سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ،چیئرمین کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانےوالی اسرائیلی جارحیت کےخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی مذمت کی گئی اور غزہ میں معصوم نہتے شہریوں کی اجتماعی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا اسرائیل غزہ میں محصور23 لاکھ افراد کو نشانہ بنا رہا ہے ،آدھی آبادی بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے ،عالمی برادری ،اقوام متحدہ فوری مداخلت کرکے بدترین مظالم رکوائیں۔