احمد آباد (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں، جو حال ہے اس پر توجہ ہے، کوشش ہے بھارت کے خلاف میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔انہوںنے کہاکہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاءکپ میں متاثر کن بولنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کا بولر ہے، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا، ہر شہر کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے اسٹیڈیم کا دباو نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بولرز کے پاس مارجن کم ہے، بولرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آوٹ کرنا ہے اس کیلئے پلان کرتے ہیں۔
ماضی پر نہیں حال پر توجہ ہے:بابر اعظم
















