اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے حج آسان و سستا بنانے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،حجاج کےلئے کیے جانےوالے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ، کم خرچ میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس ہوا،حج اقدامات و پالیسی 2024 کی تیاری کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،انوار الحق کاکڑ نے کہاحج جیسے اہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کےلئے آسان و سستا بنانے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانےوالے عازمین کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں،وزیراعظم نے ہدایت دی حج پالیسی کو جلد سے جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کےلئے پیش کی جائے ۔
دریں اثنانگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نئے تعینات ہونے والے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاامید ہے آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ ملکی دفاع میں فعال کردار ادا کرتی رہے گی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے وفاقی وزیر توانائی ایم علی بھی ملے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں معدنیات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات ،بجلی شعبے کی اصلاحات و بجلی چوروں کےخلاف آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے بجلی چوروں کےخلاف آپریشن پر وزارت توانائی و قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اقدامات کو سراہا۔
وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے ملاقات میں وزیراعظم نے خسارے کا شکار قومی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں،وزیراعظم نے کہا ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے خسارے کے شکار اداروں (ایس او ایز) کی فوری نجکاری ضروری ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کردار لائق تحسین ہے۔
مزید برآں اپنے پیغام میںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں،این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کردی،میڈیکل،امدادی ٹیمیں بھی ساتھ جائیں گی۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















