ورلڈکپ میں جیت کاتسلسل برقرا ر رکھیں گے،نواز

حیدرآباد(ایم این پی)قومی ٹیم کے آل راونڈر نواز نے کہاہے جیت کاتسلسل برقرا ر رکھیں گے۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے نواز نے کہاآپ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز مثبت انداز میں کریں اور یہی کچھ دیکھ رہے تھے،کوشش ہے مومینٹم کو برقرار رکھیں اور حیدرآباد کا مرحلہ جیت پر ختم کریں۔

نواز نے کہابھارتی کنڈیشنز میں تمام باولرز کو ڈسپلن کےساتھ باولنگ کرنا ہوگی، سپنرز کا کردار اہم ہوگا، زیادہ تر وینیوز بیٹنگ کےلئے سازگار ہیں لیکن جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھے گا پچز پر زیادہ ٹرن ملے گا۔