بہبود مریضاں کےلئے منشی ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں: ڈاکٹر عدنان

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر)میسحائی کا لباس تفویض ہوتا ہے اس بات پر فخر ہے کہ رب اقدس نے میری ذات کا انتخاب خدمت انسانی کی چراغوں کی آبیاری کےلئے کیا، بہبود مریضاں کےلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال لاہور کسی نعمت سے کم نہیں، یہاں پر مریضوں کے علاج و معالجہ کےلئے ایک لمحہ بھی ضائع نہیںکیا جاتا، ہمارے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور نرسنگ سٹاف مریضوںکی زخم خورد رگوںپر مرہم عیسیٰ رکھنے کےلئے ہمہ وقت ڈیوٹی پر معمور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریننڈنٹ گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر عدنان قمر نے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔

ڈاکٹر عدنان قمر نے کہامریضوں کی کثیر تعداد گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا رخ کرتی ہے ،ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ سے لےکر ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود ہے، ہسپتال میں مریضوں کے علاج میں ایک لمحہ کی بھی تاخیر نہیں کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر عدنان قمر نے کہا مریضوں اورلواحقین کےلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔