اوورسیز کو لندن میں مظاہروں کا کیا فائدہ ؟احتجاج پاکستان جا کر کریں، نواز شریف


لندن (مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے اوورسیز کو لندن میں مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا؟احتجاج کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں، مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراو کیا گیا جو نامناسب عمل ہے۔

پاکستان روانگی سے قبل قائد ن لیگ نوازشریف نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی اوربرطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا،نوازشریف نے کہامیرے حق و خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، دفتر میں آخری دن ہے پھر روانہ ہو جاوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہامعاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں،صحافیوں کو غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے پرہیز کرنا چاہیے،تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔