ایشین گیمز کبڈی،بھارت کی پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی

بیجنگ(ایم این پی) ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو ہرا دیا۔

بھارت نے پاکستان کو 14-61 سے شکست دےکر فائنل میں جگہ بنائی،سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم بھارت کےخلاف 12 مرتبہ آل آوٹ ہوئی اور ٹیم حریف کےخلاف ایک آل آوٹ پوائنٹ بھی نہ لے سکی۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم برانز میڈل کی حقدار قرار پائی۔