آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ، آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز منسوخ کر دئیے۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا آ زاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں قانون کے مطابق رجسٹرڈ نہیں ،رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا آئندہ غیرقانونی رجسٹریشن نہ کی جائے کیونکہ آزاد کشمیر کے قانون میں عبوری رجسٹریشن کا کوئی تصور موجود نہیں، الیکشن کمیشن آئین کے بغیر کسی سیاسی جماعت کو رجسٹریشن نہیں دے سکتا ۔