ہائے مہنگائی!آزاد کشمیر میں مکمل شٹرڈاون ،پہیہ جام

باغ (مشرق نیوز)ہائے مہنگائی!آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے،مہنگائی کےخلاف مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

مظاہرین نے بجلی بلوں میں ٹیکسز، پٹرول کی قیمت میں اضافے کےخلاف مرکزی شاہرات رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیں،ہڑتال کے باعث مارکیٹیں، بازار و دیگر کاروباری مراکز بند رہے،مظاہرین ظالمانہ ٹیکسز نامنظور کے نعرے لگاتے رہے، میرپور اور پونچھ یونیورسٹی میں پرچے منسوخ کر دیئے گئے ۔