اسلام آباد (بیورورپورٹ)شوہر عمران خان کو زہر دئیے جانے کاخدشہ ہے، گھر کاکھانا فراہم،تحفظ یقینی بنایاجائے،اہلیہ بشریٰ نے درخواست دائر کردی۔
بشریٰ نے لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میںوزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت قانون کے سیکرٹریز، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں خوراک کے ذریعے زہر دئیے جانے کاخدشہ ہے،شوہرکو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات نہیں دی جارہیں جس کے حقدار ہیں، جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور 14کی خلاف ورزی ہے۔
بشریٰ نے کہا گھر کے کھانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی جیسا ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک ،ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی و تحفظ کویقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ملاوٹ زدہ خوراک شوہرکی زندگی کےلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے،بشریٰ نے مزید موقف اختیار کیاچیئرمین پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں ،ملزم جرم ثابت ہونے تک بے قصورتصور ہوتا ہے لہٰذا جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















