قوم کے اتحاد سے ہی مسائل کاحل ممکن ہے،شہبازشریف

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا ہے نواز شریف تعمیر ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، تاریخ ،وقت نے گواہی دی نواز شریف اور ساتھیوں نے ایمانداری، خلوص و محنت سے ملک وقوم کی خدمت کافریضہ سرانجام دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنےوالے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں رانا تنویر ، رانا مشہود ،علی خان، سردار اویس خان لغاری و دیگر رہنما شامل تھے۔

رہنماﺅں نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیااور تیاریوں پر بریفنگ دی، شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا جذبہ قابل تحسین ہے،قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔