ن لیگ کی سابق ایم پی اے رخسانہ کوثربھی بجلی چور

لاہور(خبر نگار)ن لیگ کی سابق ایم پی اے رخسانہ کوثربھی بجلی چور نکلیں،لیسکو حکام نے ڈیوس روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں کارروائی کرکے رخسانہ کوثر کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر ہی تھیں،عملے نے بجلی چوری میں استعمال ہونےوالی تاریں قبضے میں لیکر ملزمہ کےخلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ، پولیس کی جانب سے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فرار ہوگئیں۔

لیسکو کی جانب سے ملزمہ کو 5 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی کیا ،ڈیڑھ لاکھ کی وصولی کرلی گئی، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہابجلی چوروں کےخلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا۔