اداکارہ ماہرہ خان نے پرانے دوست کے ساتھ شادی کر لی

لاہور: ( ) سپرسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کر لی۔


شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے ماہرہ خان سفید رنگ کی لہنگا چولی میں خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دلہے نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا خوبصورت جوڑا پہنے ماہرہ خان سٹیج کی جانب بڑھتی ہیں اور شوہر ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔