شاہد آفریدی نے بابراعظم کو جارحانہ انداز اپنانے کامشورہ دےدیا

کراچی(ایم این پی)شاہد آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز اپنانے کامشورہ دیدیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے جو تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کپتان کی پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج ہونی چاہیے۔

آفریدی نے کہابھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز سے قبل بابراعظم کو مشورہ دیا دباﺅ سے نمٹنا ہوگا کیونکہ سب سے اہم چیز دباﺅ کو سنبھالنا ہے۔