سانحہ مستونگ کیخلاف شٹر ڈاﺅن،متاثرین کیلئے 15لاکھ تک امداد کااعلان

کوئٹہ(بیورورپورٹ)مستونگ دھماکے کاایک اور زخمی چل بسا،شہدا کی تعداد60ہوگئی،سانحہ کےخلاف اتحاد اہل سنت بلوچستان کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ،تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں،مختلف سیاسی جماعتوں و تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ادھر نگراں بلوچستان حکومت نے شہدا کے لواحقین و زخمیوں کےلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ،کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا شہدا کے لواحقین کو15، شدید زخمیوں کو 5 اورمعمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے۔

جان اچکزئی نے کہا مستونگ خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، حملہ آور کی عمر 15سے17 سال تھی ،دونوں ٹانگیں اور ایک ہاتھ مل گیا،بلوچستان میں سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کوئی خلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہاریلی و جلسہ کرنا ہر سیاسی و مذہبی جماعت کا حق ہے ،دہشتگردی کی جنگ میں فورسز جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں،فورسز کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی،د ہشتگردوں ،ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں تک جائیں گے دہشتگردوں کےخلاف پورے پاکستان میں آپریشن کریں گے،دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے سمیت غیرملکیوں کو واپس بھیجیں گے۔