آشوب چشم وبا بے قابو،متاثرہ افراد کی تعداد99ہزار سے متجاوز

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) پنجاب میں آشوب چشم کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا،صوبے میں آنکھ کی بیماری سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب جا پہنچی

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 99 ہزار سے زائد ہوگئی، آشوب چشم کے سب سے زیادہ بہاولپور میں 1540 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 1132 ،ملتان میں 1048 ، رحیم یارخان میں 608 جبکہ لاہور میں 452 مریض رپورٹ ہوئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطا بق آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد اکثر شہروں میں آنکھوں کے ڈراپس اور عرق گلاب نایاب ہو گئے ، آشوب چشم سے متاثر افراد ڈراپس کےلئے مارے مارے پھر رہے ہیں،میڈیکل سٹور مالکان نے کہا ہے سپلائی نہیں آرہی اور ڈیمانڈ زیادہ ہے۔