اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف نواز شریف کا ایجنڈا ہے، شہباز

لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف نواز شریف کا ایجنڈا ہے،سابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، پارٹی رہنماو¿ں نے انتظامات سے آگاہ کیا،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے کمر کس لی ، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا نوازشریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشتگردی کا خاتمہ ترجیح ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہاتوجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کارخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا ،ریلیف دینا ہے۔