سڈنی(ایم این پی)آسٹریلیا نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا،اہم سپنر ایشٹن فٹ نہ ہونے کے باعث میگاایونٹ سے باہر ہوگئے،ایشٹن اگر کی جگہ مارنس لبو شین کو ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا
پیٹ کمنز آسٹریلیا کی قیادت کریں گے ،دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ،ایلکس کیری، کیمرون گرین،جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس، مارنس لبو شین، مچل مارش، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے حتمی سکواڈ کااعلان،اہم سپنر آﺅٹ
















