کراچی(بیورورپورٹ)اماراتی وزیر کی مریم نواز سے مشابہت ،ویڈیو وائرل ہوگئی،اماراتی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کی چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز سے غیر معمولی مشابہت ہے۔
ویڈیو میں اماراتی وزیر جنرل اسمبلی سے خطاب کررہی ہیں ،بولنے کا انداز، لباس اوربالوں کاسٹائل بالکل مریم نواز کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، ایک صارف نے کہا معلوم نہیں مریم نواز نے امارتی وزیر کی نقل کی یا وہ مریم نواز سے متاثر ہیں،ن لیگی حامیوں نے کہااماراتی وزیر نے سٹائلنگ کے معاملے میں مریم نواز کو کاپی کیا۔
اماراتی وزیر کی مریم نواز سے مشابہت ،ویڈیو وائرل، دلچسپ تبصرے
















