آشوب چشم کا بڑھتا پھیلاﺅ،پنجاب میں تعلیمی ادارے 4 روز کےلئے بند

لاہور(ہیلتھ رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر)آشوب چشم کا بڑھتا پھیلاﺅ،پنجاب میں تعلیمی ادارے 4 روز کےلئے بند کردئیے گئے،پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قبل ازیںنگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے خطرے کے پیش نظر نگرسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا، طالبات نے سکول میں روشنی و پنکھے کم ہونے کی شکایت کی،حکومتی ہدایات کے باوجود سکول میں آشوب چشم کے شکار طلبا و طالبات حاضر تھے ۔

وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آشوب چشم کے شکار طلبہ کی سکولوں میں حاضری پر نگراں سیکرٹری سکول کو فوری طلب کیا،محسن نقوی نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتے کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی جبکہ 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کی چھٹی ہوگی، سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے ، آشوب چشم کی شکایت ہوئی توواپس بھیج دیا جائے گا۔