حیدر آباد دکن (ایم این پی)شاہینوں کی پرواز،ورلڈکپ جیتنے کامشن لیے بھارت میں پڑاﺅ ڈال دیا۔
قومی ٹیم لاہور سے براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچی، ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہوئی ،9 گھنٹے قیام کیا۔
حیدر آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود پاکستانی شائقین نے قومی سکواڈ کا استقبال کیا، بعدازاں ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہنچے والے شائقین کو نعرے لگانے، پاکستانی جھنڈے لہرانے سے روک دیا۔
پاکستانی شاہین 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے، 3 اکتوبر کو دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔
ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
شاہینوں کی پرواز،ورلڈکپ جیتنے کامشن لیے بھارت میں پڑاﺅ

















