راولپنڈی(بیورورپورٹ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دےدیا۔
لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخی کیس پر سماعت ہوئی،عدالت نے حکم کی خلاف ورزی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کوئی آرڈر پاس نہیں کرنا تو لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ کیوں کی؟کیوں نہ چیئرمین وقف متروکہ املاک کو ذاتی طور طلب کیا جائے۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں ورنہ کینگرو کورٹس کہلائیں گے،بغیر خوف و خطر فیصلے کرنا ہوں گے، ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ ہوئی ،کیس کوئی بھی آرڈر پاس نہ کرنے کا حکم دینے والے جسٹس مرزا وقاص روف کو بھیج رہا ہوں، آئندہ پیر تک معاملہ جوں کا توں رہے گا۔
بعد ازاں عدالت نے محکمہ متروکہ وقف املاک کو نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی اور 2 اکتوبر کو تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔
قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں ورنہ کینگرو کورٹس کہلائیں گے،جسٹس جواد حسن


















