میری آمدن معجزاتی ، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے، حریم شاہ

لاہور(شوبز رپورٹر)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہاہے میری آمدن معجزاتی ، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے،اتنا پیسہ آیا مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں۔


معروف ٹک ٹاکر نے کہا میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے، کہیں بھی جاو¿ں میرا سفر، ہوٹلنگ ، گھومنا پھرنا سب بلا معاوضہ ہوتا ہے، گفٹس بھی بے حد ملتے رہتے ہیں، بیرون ملک اگر شوز کیلئے جاوں تب بھی بڑا معاوضہ ملتاہے۔