مشن ورلڈکپ،بھارت نے قومی ٹیم کو ویزے جاری کردئیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)مشن ورلڈکپ،بھارت نے قومی ٹیم کو ویزے جاری کردئیے۔

ویزوں کی منظوری پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے خط کے چند گھنٹے بعد دی گئی، پاکستانی ٹیم کو ویزے روانگی سے 48گھنٹے سے بھی کم وقت میں دئیے گئے ۔


شاہین براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد جائےں گے ،منگل اور بدھ کی رات روانگی طے ہے۔