ایم کیو ایم نے بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم نے بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2018کی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں،حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں۔

فاروق ستار نے کہا الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہو،دوران ملاقات الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔