لاہور ( ) لاہور سمیت متعدد شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔
رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے، بیشتر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔
کاہنہ، اوکاڑہ، دیپالپور، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔
لاہور سمیت متعدد شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیرآب


















