اسلام آباد تباہی سے بچ گیا، بارود سے بھرابیگ برآمد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد تباہی سے بچ گیا،مارگلہ ہلز کی ٹریل فائیو پر دستی بموں اور اسلحے سے بھرا بیگ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بیگ سے 9 ایم ایم پستول، 50 گولیاں ،3 دستی بم اور ریڈ زون ایریا کا نقشہ بھی ملا،مشکوک بیگ کی موجودگی پر پولیس و قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔

بم ڈسپوزل عملے نے دستی بم ناکارہ کردئیے،ملنے والے مواد کو تفتیش کےلئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اطراف میں اہم سرکاری عمارتوں و پورے علاقے کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے کلیئرنس جاری کیا گیا۔