لندن (مشرق نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور آئن مورگن نے پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں چانسز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ چانسز کا انحصار ان کے فاسٹ بولرز کی فٹنس پر ہوگا۔ایک انٹرویومیں ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ چانسز کا انحصار ان کے فاسٹ بولرز کی فٹنس پر ہوگا، اس وقت ان کے 3 اہم ترین پیسرز میں سے شاہین آفریدی فٹ ہیں ،حارث روف اور نسیم شاہ کے ساتھ مسائل ہیں۔ناصر حسین نے کہا کہ ان 3 بولرز کی موجودگی پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم بنائے گی، ون ڈے کرکٹ میں سب سے اہم کردار وکٹ لینے والے بولرز کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں جبکہ فخر زمان آوٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستان کےلئے تشویش کی بات ان کے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔ناصر حسین نے کہا کہ میری نظر میں پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، ایک دن پاکستان ٹیم بالکل نیچے ہوگی تو اگلے روز وہ سب کو آو¿ٹ کلاس کردے گی اس حوالے سے اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بلا شبہ ایک اچھی ٹیم کی کشش موجود ہے، حال ہی کے نتائج پاکستان کےلئے سبق آموز رہیں گے۔اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان کو یہ طے کرنا ہوگا کہ جو سری لنکا میں کیا ویسا آئندہ نہیں کرنا ہے، بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ سائیڈ ہے۔
پاکستان کے ورلڈ کپ چانسز کا انحصار انکے فاسٹ بولرز کی فٹنس پر ہوگا:ناصر حسین ، آئن مورگن
















