اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے اے میرے مولا جب چلا جاوں تو لوگ اچھے الفاظ میں یاد کریں۔
سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
، خطاب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہامیرے مولا مجھے حکمت دے اچھے فیصلے کر سکوں اور جب چلا جاوں تو لوگ الفاظ میں یاد کریں،سب کو گڈ ٹو سی کہنا چاہتا ہوں، میرا خطاب شارٹ اینڈ سویٹ ہوگا، آپ اور آپ کے ججز نے ہمیشہ ساتھ محبت کا رویہ اپنایا۔
چیف جسٹس نے کہاسب عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ججز کی امیدیں عدلیہ ،وکلا سے ہیں، بہت سے ایشوز عدلیہ کے سامنے زیر التوا ہیں، لوگوں کو یقین ہونا چاہیے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے، امید ہے عدلیہ متحد ہو کر آگے چلے گی۔
دریں اثناجسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس ہاوس خالی کرکے ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر میں منتقل ہوگئے۔
دوسر ی جانب قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس والی سکیورٹی مل گئی،ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہانامزد چیف جسٹس کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کردی ،سکیورٹی ضابطہ کار کے مطابق چیف سکیورٹی افسر بھی مقرر کردیا ،نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اے میرےمولالوگ اچھے الفاظ میں یاد کریں، جسٹس عمر عطابندیال


















