پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد بادشاہ خان افغانستان میں جہنم واصل

کابل (مشرق نیوز)پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد بادشاہ خان افغانستان میں جہنم واصل ہوگیا۔

افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست دہشتگرد کمانڈر بادشاہ خان بارودی سرنگ دھماکے کانشانہ بنا،بادشاہ خان پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشتگردحملوں ،اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث اور انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

واضح رہے کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد 2018میں نور ولی محسود کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔