ذکا اشرف کی کھلاڑیوں سے ملاقات ، حوصلہ بڑھایا

کولمبو(مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔چیئرمین ذکاءاشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس سے حوصلہ نہیں ہارنا۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ مسلسل جیتتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز جیتنے کے لیے سرتوڑ کوشش کریں گے، فائٹ دکھائی دے گی، سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ایشیا کپ پر فوکس ہے اور ہم ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، 356 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹرز 128رن ہی بنا سکے تھے۔