لاہور (مشرق نیوز) معروف فلمسٹار لائبہ خان پاکستانی مردوں سے ناخوش،اب دیارغیرمیں اپناجیون ساتھی تلاش کریں گی۔ایک ملاقات کے دوران اپنی سابقہ شادی کا تجربہ شئیر کرتے ہوئے لائبہ خان کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنی سابقہ شادی سے بہت کچھ سیکھا ہے اس لیئے اب وہ کسی بھی پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان کا کہناتھا کہ ابھی وہ اپنے مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں جن میں کمرشل شوٹس،فلمیں اور ویڈیوز شامل ہیں ان سے فراغت کے بعد ہی کسی اور طرف کا سوچوں گی۔لائبہ خان کا کہناتھا کہ حالیہ میرے درجنوں یوٹیوب چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز کا دنیا بھرکے میڈیامیں چرچاہورہاہے جن کے بارے میں کہاجارہاہے کہ میں نے ان انٹرویوزمیں بہت زیادہ بولڈ باتوں کا مظاہرہ کیاہے جبکہ حقیقت میں ایسا بالکل بھی نہیںہے میں نے حقیقت پر مبنی باتیں کی ہیں جو سب سچ ہیں بس کچھ چینلز نے ہائی لائیٹس اس طرح کی بنائی ہیں کہ بات کہیں کی کہیں نکل جاتی ہے اگر آپ ان انٹرویوزکو مکمل دیکھیں اور سنیں تو آپ کو پتہ چلے کہ میں نے آجکل کے دورمیں جو کچھ ہورہاہے اس پر بات چیت کی ہے۔لائبہ خان نے مزید کہاکہ شوبزمیں کامیابی کیلئے لڑکیوں سے جو ڈیمانڈذکی جاتی ہیں اور جو مجھ سے بھی کی گئی، میں ان کا برملا اظہار کرتی ہوں جس کا بہت سوں کو برابھی لگتاہے مگر یہی سچ ہے کہ آپ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے ۔اب میں جو شادی کرونگی اسے پوری دنیا دیکھے گی اور میری پسند پر دنیا رشک کریگی اور یہ شادی برسوں تک ڈسکس ہوتی رہے گی۔
لائبہ خان پاکستانی مردوں سے ناخوش،اب دیارِ غیرمیں اپنا جیون ساتھی بنائیں گی
















