لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ژالے سرحدی سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس پہن کر کرسی پر بیٹھی ہیں۔ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ایک ضرور اعلان سنیں۔ اگر آپ سی سی ٹی وی کیمرہ کی تلاش میں ہیں اور آپ کو نہیں مل رہا تو ہمارے رشتے دار لے جائیں۔اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مداحوں سمیت دیگر صارفین بھی اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔
اداکارہ ژالے سرحدی کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل


















