اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن کو ہٹانے کی درخواست دائر کردی گئی۔
انصاف لائرز فورم کے قدیر حسین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کے چیئرمین مظفر علی رانجھا عمران خان کےخلاف تعصب رکھتے ہیں اور اپنے اختیارات پی ٹی آئی امیدواروں کےخلاف استعمال کریں گے،عہدے پر موجودگی ملک میں آزادانہ و شفاف انتخابات کےلئے سخت خطرہ ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈئر (ر) مظفر علی رانجھا کو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کیا،تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر ہٹا دیا تھا، سیکرٹری کابینہ نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن تعینات کیا،درخواست کے مطابق چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن سیاسی طور پر تعینات ہیں اگر نگراں حکومت میں بھی کام کریں گے تو آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کا امکان ہے، استدعا ہے فوری طور پر کام سے روک کر ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
چیئرمین پی ایم انسپکشن کمیشن کو ہٹانے کی درخواست دائر
















