سائفر کیس،عمران،قریشی کی درخواست پر سماعت پھربغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)جج کی رخصت،سائفر کیس کی سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی وکلادرخواست ضمانت پر سماعت کےلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔