ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کا واحد حل صرف اسلامی نظام ہے: سراج الحق

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ میں قومی ختم نبوت کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں دو ہی فتنے ہیں ایک اسرائیل اور دوسرا قادیانیت ان فتنوں کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی مسلمان نبی اکرم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ اللہ کے دین کی موجودگی میں امت مسلمہ کو کوئی اور نظام کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم ؑ اوراسماعیل ؑ کو حکم دیا تھا کہ اسلامی نظام کو قائم کرنا ہے۔ ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کا واحد حل صرف اسلامی نظام ہے۔ ہم نے 13 جماعتی اتحاد کو اور تبدیلی کے دعویداروں کو بھی دیکھ آزمالیاسب نے ملک کے ساتھ کیا کیا سب کے سامنے ہے۔ کیا دیا۔ پاکستان کے لوگ ایک کلو آٹے اور چینی کیلئے مجبور ہیں سابق حکمرانوں نے تمام اداروں کو تباہ کیا۔ تمام قوم کی نظر اب صرف جماعت اسلامی پر ہے۔ ختم نبوت کانفرنس سے مولانا زاہد الراشدی، عبدالعزیز عابد، مفتی شفیع الرحمن چترالی، خالد احمد بٹ، مولانا عبد الاکبر چترالی، مولانا عبدالنعیم، ڈاکٹر عامر منیر، مولانا محمد افضل، مولانا امتیاز مروت، مفتی خلیل الرحمٰن، مولانا عبد المالک، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عبد الاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ اب تک کوئی ایسی کرنسی نہیں بنی جس سے جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کو خریدا جا سکے۔ جماعت اسلامی کے ایک ممبر اسمبلی نے سودی نظام کے خلاف قانون پاس کروایا۔ مجھے دھمکیاں دی گئیں کہ تمہاری رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ اسلام جو قربانی مانگے گا ہم دیں گے۔دیگرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ منصب ختم نبوت پر ایمان کے بغیر دین کی تکمیل نہیں ہوتی۔ ریاست کے قانون کی خلاف ورزی پر قادیانیوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے۔قادیانیوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے۔ 7 ستمبر رد قادیانیت کا دن ہے۔ تحریک ختم نبوت میں 10 ہزار سے زائد مسلمانوں نے شہادت پائی۔ اب بھی ہم تحفظ ختم نبوت کی خاطر جانیں قربان کرنے کو تیا رہیں۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سویڈن میں بار بار قرآن عظیم کو جلایا گیا۔ ہمیشہ حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی اور غریب عوام نے دین کی حفاظت کی۔ امت مسلمہ کو جب بھی ضرورت پڑی غریب عوام نے قربانی دی۔قوم جماعت اسلامی کے امیدواروںکو ووٹ دے کا کامیاب بنائیںجماعت اسلامی ملک نفاظ اسلام کیلئے کوشاں ہے۔اسلامی نظام ہی خوشحال پاکستان ضمانت ہے۔