لاہور(مشرق نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کیخلاف شاندار بولنگ کرنیوالے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف نے کہا ہے کہ اپنی ہرفارمنس پر شکر ادا کرتا ہوں، ٹیم کا ماحول اور ردھم کافی زبردست بنا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔فاسٹ بولرحارث رﺅف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور افتخار احمد نےایک، ایک وکٹ لی۔حارث رﺅف کو شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ کے بعد گفتگو میں حارث رف نے کہا کہ جس انداز میں ٹیم کھیل رہی ہے اس انداز میں ہی آگے ہیں کھیلیں گے، اپنی ہرفارمنس پر شکر ادا کرتا ہوں، ٹیم کا ماحول اور ردھم کافی زبردست بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی فوکس ایشیا کپ پر ہے، اس کے بعد ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔حارث رﺅف نے کہا کہ بولر کنڈیشن کے حساب سے پرفارم کر رہے ہوتے ہیں،اگر کبھی کنڈیشن ساتھ نہ دیں تو مار بھی پڑتی ہے،شاہین اور نسیم اوپر سے آﺅٹ کرتے ہیں تو اعتماد ملتا ہے ، شروع میں وکٹیں مل جاتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اس کو برقرار رکھوں۔انہوں نے کہا کہ جیت کو انجوائے کریں، یہ نہ دیکھیں کہ کب ہدف پر پہنچے، پلیئر کو پتہ ہوتا ہے گراﺅنڈ میں کیا کنڈیشن چل رہی، نمبر ون ہوتے ہیں تو پرفارم کرنے کا پریشر بھی ہوتا ہے، کوشش کرتے ہیں کہ جو توقعات ہوں اس پر پورا اتریں۔
جیت کو انجوائے کریں، یہ نہ دیکھیں کہ ہدف پر کب پہنچے، حارث رﺅف کا مشورہ

















