ورلڈکپ ٹرافی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی، کرکٹ فینز بھی دیکھ سکیں گے

اسلام آباد (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹوور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو تین روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے، ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور یادگار ہو گا۔پی سی بی حکام کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے کرجایا جائیگا، کرکٹ فینز کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع دیا جائیگا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی نے جون میں انڈیا سے سفر کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔