ملک میں فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں،صدر مملکت


اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے ملک میں فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

عارف علوی سے نگراں وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی ،ملک میں عام انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا نگران حکومت معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

ملاقات میں صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا،عارف علوی نے کہا ملک میںفیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔