دورہ پاکستان، فیصلہ ہماری حکومت کرےگی:راجیو شکلا

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ہم صرف کرکٹ کےلئے پاکستان جا رہے ہیں، ہمارا دورہ دو دن کا ہو گا، کوئی سیاست کی بات نہیں ہے۔راجیو شکلا نے بتایا کہ گورنر ہاوس لاہور میں ہمارے لیے ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ا±نہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان اچھا میچ ہوا اگر بارش نہ ہوتی تو میچ پورا ہو جاتا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی ہمیشہ شاندار رہی، پاکستانی کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔راجر بنی نے کہا کہ میں نے آخری بار 2006ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ہم نے پہلے کولمبو میں میچز دیکھے اور اب پاکستان میں میچز دیکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز دنیا کے کسی بھی ٹورنامنٹ سے بڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ ایشیز سیریز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔ا±نہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیاست پر بی سی سی آئی کچھ نہیں کہے گا ہمیں انتظار ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔