پاکستانی ایم ایم اے سٹار انیتا کریم کی تھائی لینڈ میں شاندار کامیابی

بنکاک (مشرق نیوز) پاکستانی ایم ایم اے اسٹار انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پلیئر کو ہرا دیا۔لیجنڈز فائٹنگ چیمپیئن شپ میں انیتا کریم نے تھائی پلیئر لکنیم بنسون کو آﺅٹ کلاس کیا۔پہلے راﺅنڈ کے 5 منٹ انیتا نے لکنیم پر مکوں کی برسات کی جس کے بعد دوسرے راﺅنڈ میں صرف سوا منٹ بعد انیتا کی حریف نے ہار مان لی۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم کی یہ چوتھی پروفیشنل فتح ہے۔