نوازشریف اکتوبر میں ہی واپس آئیں گے،شہباز

لندن(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے قائد نوازشریف اکتوبر میں ہی واپس آئیں گے۔

ن لیگ کی لندن میں اہم بیٹھک ہوئی،شہباز شریف ،اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، مریم نواز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی،انتخابات سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے تصدیق کی نواز شریف اکتوبر میں ہی وطن واپس آرہے ہیں،وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔