ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے رےونےو افسران پر زور دےا ہے کہ ان کے دفاتر آنے والے سائلےن سے خوش اخلاقی سے پےش آئےں کےونکہ ےہ ہمارا مذہبی اور دنےاوی فرےضہ ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ اچھا آفےسروہی ہوتا ہے جو اچھے اخلاق اور طور طرےقے سے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے رےونےو سے متعلقہ مسائل کو لٹکانے کی بجائے سائلےن کی رہنمائی کی جائے اور ان کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کئے جائےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال مےں منعقدہ رےونےو عوامی خدمت کچہری مےں سائلےن کی شکاےات سننے کے دوران کےا۔ اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ اور تحصیلدار،قانونگو، پٹواری کے علاوہ دوسرا ریونیو سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا ایک ہی چھت تلے ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریونیو کچہر ی کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے تا کہ عوام کو در پیش ریونیو سے متعلقہ مشکلات کو ختم کر کے فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈومیسائل، فرد کا اجرائ، انتقال کا اندراج، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیسز کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئیں جن کے حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد مین ہولز کھلے ہونے کا نوٹس لے لیا، کارپوریشن کا عملہ پورے شہر کا سروے کرکے تمام مین ہولز پر ڈھکنے ہونے کو یقینی بنائے، پسپ پروگرام کے تحت بننے والے اور پی ٹی سی ایل کے بنائے ہوئے مین ہولز پر بھی ڈھکنے رکھوائے جائیں، شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے اور ریڑھیوں کو سڑکوں کے بیچ کھڑا ہونے سے روکا جائے۔ کمشنر کی ہدایات۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرکررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد اور پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے ریڑھیوں کی وجہ سے چرچ روڈ اور کھوکھا بازار میں ٹریفک کے مسائل پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ انچارج کو ہدایت کی کہ ان دونوں بازاروں میں مستقل عملہ متعین کیا جائے جو ان ریڑھیوں کو سڑک کے درمیان کھڑا ہونے سے روکے۔ سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کا کام جاری ہے اور اب تک42انچ کے811میں سے611پائپ لگائے جا چکے ہیں اور یہ تمام کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فرید ٹا¶ن میں بھی 21انچ قطر کی سیوریج لائن ڈالنے کا کام جاری ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ زیادہ افرادی قوت لگا کر مڈھالی روڈ کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ اکتوبر میں اسفالٹ کر کے سڑک کی تعمیر مکمل ہوسکے۔
عوام کو درپیش مشکلات حل کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے:کمشنر ساہیوال
















