کینڈی (مشرق نیوز) پہلے اوور میں وکٹیں حاصل کرنے کیلئے مشہور شاہین آفریدی سے پریشان بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کل 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کلے سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھانا شروع کر دئیے اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی نیپال کے خلاف میچ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔بھارتی میڈکے مطابق نیپال کے خلاف میچ میں میڈیکل اسٹاف نے باو¿نڈری لائن پر شاہین آفریدی کی ٹریٹمنٹ کی۔بھارتی میڈیا نے شاہین آفریدی کے پاک بھارت میچ سے ممکنہ باہر ہونے پر متبادل بولر کا نام بھی دےدیا اور کہا کہ وسیم جونیئر کو بھارت کے خلاف میچ میں شاہین کی جگہ کھلایا جائے گا اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے نیپال کے خلاف مکمل فٹنس کے ساتھ پانچ اوورز کئے، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، گرم موسم کی وجہ سے شرٹ تبدیل کرنے کیلئے باہر گئے اور پھر شاہین آفریدی واپس آ گئے تھے۔یاد رہے کہ نیپال کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی صرف پانچ ہی اوورز کروا سکے تھے کیونکہ نیپال کی پوری ٹیم 23.4 اوورز میں آوٹ ہو گئی تھی۔
ابتدائی اوور میں وکٹوں کیلئے مشہور شاہین سے بھارتی میڈیا پریشان، پروپیگنڈا شروع

















