اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین سینٹ ورہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہاہے الیکشن کمشنر سے سفارتکاروں کی ملاقات مناسب نہیں۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا قومی اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن میں انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ، سفارتکاروں کی جانب سے الیکشن کے وقت و شفافیت پر بیان دینا درست نہیں۔
رضا ربانی نے کہا وزیر خارجہ قائم مقام امریکی ڈپٹی سیکرٹری کی بجائے ہم منصب سے بات کریں،پی پی رہنما نے مزید کہا انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، بچی کھچی سیاسی خود مختاری کو باہر سے بیانات و مشاہدوں سے پامال نہ کیا جائے۔
الیکشن کمشنر سے سفارتکاروں کی ملاقات مناسب نہیں، رضا ربانی
















